علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

21 Sep, 2024 | 09:45 AM

حاشر احسن:پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا معاملہ,متعدد پی ٹی آئی رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نےپی ٹی آئی رہنماؤں علی امین گنڈاپور ،واثق قیوم عباسی،راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، عدالت نے عمر تنویر بٹ کواشتہاری قرار دے دیا۔

فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست عدالت نے منظور کر لی،فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی،خرم شہزاد نواز راجہ ماجد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

مزیدخبریں