سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 31 اکتوبر کو ہونگے

21 Sep, 2024 | 09:39 AM

ملک اشرف:سپریم کورٹ بار ایسوسی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی،سپریم کورٹ بار کے ممبرز وکلاکے واجبات جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
ابتدائی ووٹرز لسٹ 24 ستمبر کو جاری ہوگی،ووٹر لسٹ سے متعلق شکایات 26 ستمبر تک جمع کرائی جاسکیں گی،شکایات پر فیصلے 27 ستمبر کو ہوں گے،اہل ووٹرز کی حتمی فہرست 28 ستمبر کو جاری ہوگی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 30 ستمبر سے 5 اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اور شکایات پر فیصلے 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بارے 10 اکتوبر کو اپیلیں وصول کی جائیں گی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ہوگی،امیدوار 17 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔
31اکتوبر کو صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی ، 1سے 2بجے وقفہ ہوگا،امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں