بیکن ہاؤس بحریہ سینئیر کیمپس میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ

21 Sep, 2024 | 01:17 AM

ثمرہ فاطمہ:  بیکن ہاؤس بحریہ ٹاؤن سنئیر کیمپس میں میلاد مصطفیﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میلاد میں سٹوڈنٹس نےبارگاہ رسالت مآبﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

 طلبا نے نعتیہ کلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ﷺکی سیرت پر بھی روشنی ڈالی،، محفل میلاد میں آئن لائن نعتیہ مقابلے کے وِنرز  میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔
بیکن ہاؤس بحریہ ٹاؤن سنئیرکیمپس میں میلادمصطفی(ص) میں سٹوڈنٹس کے والدین بھی شریک ہوئے۔ سٹوڈنٹس نے نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئےآپ(ص) کی سیرت اورمعجزات پرروشنی ڈالی۔ 

سٹی42  سے گفتگو کرتے ہوئے بیکن ہاؤس  بحریہ ٹاؤن سینئیر کیمپس کی پرنسپل حمیراطارق نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں میلاد منعقد کرنے کا مقصد طلبا کوآپ(ص) کی سنت اورسیرت سے روشناس کروانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیکن ہاؤس سکول میں سٹوڈنٹس کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے اس طرح کے مواقع فراہم کرنے کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ 


عفت اقبال نے کہا،  طلبا نےآپ(ص) کی سیرت طیبہ سنتے ہوئے نعتیہ کلام کی صورت میں آپ(ص) سے عقیدت اورمحبت کا اظہارکیا۔۔۔


عنبرین خالد کا کہنا تھا محفل میلاد سے طلبا میں آپ(ص) کی سیرت کو جاننے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ سٹوڈنٹس ان محافل میں صرف نعت ہی نہیں پڑھتے بلکہ نبی پاکﷺ کی طریقوں کو سمجھ اور سیکھ کر اپنی زندگیوں میں اپنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ 


محفل میلاد میں پرنسپل حمیراطارق، ہیڈمسٹریس شمائلہ رضوان، سنئیرہیڈ مسٹریس مریم مخدوم،عفت اقبال، کوارڈینیٹرسعید محمود، عنبرین خالد سمیت اساتذہ و والدین نے شرکت کی۔

محفل میلاد میں طلبا نے آپ(ص) کی بارگاہ میں گلہائےعقیدت پیش کرتے ہوئے ہدیہ سلام پیش کیا، جبکہ ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں