ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا انتخاب،پی سی  بی کی مشکلات میں اضافہ 

21 Sep, 2023 | 11:08 PM

حافظ شہباز علی : ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان سے قبل پی سی بی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

 ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا  اب تک اعلان نہیں ہو سکا، پرفارمنس کے بجائے پسند ناپسند پر اجلاس میں گرما گرمی ہو گئی۔ آؤٹ آف فارم شاداب خان کو برقرار رکھنے، حسن علی کے کم بیک پر زور دیا جا رہا ہے،  چیف سلیکٹر انضمام الحق کی میٹنگ میں غیر حاضری بھی سوالیہ نشان بن گئی جبکہ اسی دوران  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی.

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
محمد حفیظ اعزازی ممبر کے طور پر پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی میں شامل تھے۔

 محمد حفیظ نے ٹویٹر پر اپنے اکاونٹ سے ایک پوسٹ میں کہا کہ میں نے ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اعزازی طور پر ٹیکنیکل کمیٹی میں کام کر رہا تھا۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں کام کا موقع دینے پر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف کا شکر گذار ہوں ۔ ذکا اشرف صاحب کو جب بھی ضرورت ہو گی میں پاکستان کرکٹ کے لئے مشورہ دینے کے لئے ہمیشہ دستیاب ہوں گا۔

پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انجری کا شکار حارث رؤف مکمل فِٹ ہو گئے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میڈیکل پینل نے ایکسپریس بولر کی فٹنس کا جائزہ لیا،،ورلڈکپ میں کھیلنے کے لئے وہ پوری طرح فٹ ہیں۔





مزیدخبریں