انوار الحق:صوابی میں گٹرمیں زہریلی گیس بھرنےسے4 افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گندف مہاجرکیمپ کے ایک گھر میں سیپٹک ٹینک (گٹر) کھودنے سے ملحقہ گٹر لیک ہونے کی وجہ سے سارا ملبہ نئے گٹرمیں چلاگیا. ملبہ گرنے سے گٹر میں زہریلی گیس بھرنے سے چارافراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثہ کے متاثرین کی شناخت درج ذیل ہے، کمال آزان ولد شیر گل عمر 65 سال سکنہ افغان کیمپ گدون،امرضیہ ولد شیر گل عمر 14 سال، امین جان ولد زیارت گل عمر 23 سال سکنہ افغان کیمپ گدون اور چوتھا شخص سید گل ولد سید البشر عمر 24 سال سکنہ افغان کیمپ گدون ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمرجنسی ریسکیو ٹیم اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور کنویں میں گرے ہوئے تمام افراد کو نکال کر ایمبولینسیز میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیاگیا،ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تمام افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی۔