سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

21 Sep, 2023 | 08:08 PM

سٹی 42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

 اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔   مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر میں کئی ہفتوں بعد اضافہ ہونا پاکستان کی معیشت کے لئے بہتری کی علامت ہے۔ زرمبادلہ کے ریاستی ذخائر میں اضافہ سے روپیہ کی قیمت میں استحکام آئے گا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں