سٹی 42: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 312 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچنج میں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز مثبت اختتام ہوا. 100 انڈیکس میں 312 پوانٹس کے اضافے سے کاروبار کا اختتام ہوا.100 انڈیکس 46 ہزار 202 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 5.34 ارب روپے مالیت کے 17.2کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج کل 323 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں سے 194کمپنوں کے قیمتوں میں اضافہ اور 99 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔