سٹی42: ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے نوشہرہ ورکاں میں سنار کی دوکان پر کاروائی کر کے کرنسی کے غیر قانونی لین دین اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں سہیل اور طاہر شامل ہیں۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان بغیر اتھارٹی اور لائسنس کے بغیر کرنسی ایکسچینج کا کاروبار چلا رہے تھے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سرکل میں کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔