جعلی ایس پی بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز پکڑاگیا

21 Sep, 2023 | 07:23 PM

This browser does not support the video element.

وقاص احمد : لاہور ، کاہنہ  میں پولیس کی بڑی کا  رروائی، جعلی ایس پی بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز پکڑاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس میں بھرتی کے لیے متعدد نوجوانوں سے لاکھوں روپے بٹورلیے۔ گرفتار ملزم خود کو وزیراعلی ہاؤس میں تعینات ایس پی ظاہر کرتا تھا۔جعلی ایس پی کے خلاف متاثرہ شہری سرفراز کی مدعیت میں تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کروا دیا ۔ ،متاثرین  کا کہنا تھا کہ بیوہ خاتون نے گھر فروخت کر کے بچوں کی بھرتی کے لیے جعلی ایس پی کو رقم دی ۔ملزم نے آئی جی آفس کی مہریں لگا کر تھانیدار بھرتی کرنے کے جعلی لیٹر بھی دیے۔سینٹرل پولیس آفس سے تصدیق کرنے پر تمام لیٹرز جعلی نکلے، گرفتار ملزم ثاقب خان سے تفتیش جاری ہے۔    

مزیدخبریں