وکیلوں کی اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات

21 Sep, 2023 | 07:09 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکیلوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ 

عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان صفدر اور عمیر نیازی شامل تھے۔
 45 منٹ تک ملاقات کے بعد دونوں وکلا واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

5 اگست کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا عمران خان نے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے جس سے ان کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

مزیدخبریں