ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں کینیڈا کے سفارتکاروں کو دھمکیاں، کینیڈین سفارتخانہ نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

India Canada Diplomatic row furthers as Canadian High Commission in New Delhi issues threat alert, Threat alert, Viana Convention, Diplomacy, International relations, India, Narinder Modi,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: انتہا پسند ہندوؤں نے نئی دہلی میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔ اس واقعہ کے  بعد کینیڈین ہائی کمیشن نے اپنے کارکنوں کے لئےتھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

نئی دہلی میں کینیڈین ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

 کینیڈین ہائی کمیشن نے نریندر مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے مطابق سفارتکاروں کی سیکورٹی یقینی بنائے۔

اس واقعہ کے تناظر میں کینیڈین حکومت نئی دہلی میں تعینات سفارتی عملہ میں اسٹاف کی کمی پر بھی غور کر رہی ہے۔

 بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر نئی دہلی کی جانب سے کینیڈین حکومت اور سفارتکاروں کے حوالہ سے صورتحال یہی رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارت خانے کو بند ہی کر دے گی۔

بین الاقوامی تعلقات کےماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اختلافی آوازوں کو بند کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ ماضی میں بھی مودی سرکار نے ایسے ہی ہتھکنڈے اختیار کر کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیاتھا۔