نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ننشیا جنرل ہسپتال کا دورہ

21 Sep, 2023 | 02:39 PM

This browser does not support the video element.

درنایاب: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ننشیا جنرل ہسپتال کا دورہ،چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان بھی ہمراہ تھے ،، وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال کے استقبالیہ،وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا۔

صوبہ ننشیا کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ننشیاکا سب سے بڑا جنرل ہسپتال 35سو بستروں پر مشتمل ہے ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ریسٹ روم بھی دیکھے ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بلڈ سیمپل کولیکشن روم،میڈیکل سٹوراور ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰٰ محسن نقوی نے جدید ترین طبی آلات سے آراستہ ایمبولینس گاڑیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال میں کام کرنیوالے پاکستانیوں سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے علاج معالجے کیلئے موجود جدید مشینری اور آلات بھی دیکھے۔

مزیدخبریں