قیصر کھوکھر: ڈی جی اینٹی کرپشن نے دو افسران کے تبادلے کردیئے،سہیل اخلاق اور خالد محمود کو کو تبدیل کیا گیا ،سہیل اخلاق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں سرکل افسر تعینات کردیا گیا۔
اینٹی کرپشن کے دو افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ننکانہ سہیل اخلاق کا تبادلہ کرکے انہیں اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں سرکل آفیسر تعینات کر دیا گیا۔
سرکل آفیسر خالد محمود کا لاہور ریجن اے سے تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔