جنید ریاض: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی پرانی عمارت بحال کرنے کا فیصلہ،محکمہ بلڈنگز نے عمارت کی تعمیرو مرمت کا تخمینہ جاری کر دیا، عمارت کی تعمیر و مرمت پر 17 کروڑ روپے خرچ آئے گا.
لاہور تعلیمی بورڈ کی پرانی بلڈنگ کی تعمیر مرمت پر 17 کروڑ لگیں گے،اولڈ بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے تخمینہ بتا دیا،پرانی عمارت میں انٹر اور میٹرک کا ریکارڈرکھا گیا ہے،لاہور تعلیمی بورڈ نے پرانی بلڈنگ میں دفاتر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
لاہور بورڈ کا آغاز پرانی بلڈنگ میں ہوا تھا،نئی بلڈنگ بننے کے بعد پرانی بلڈنگ میں صرف ریکارڈ ہی رکھا جاتا ہے،تعمیر مرمت کے بعد دفاتر پرانی بلڈنگ میں منتقل کردیئے جائیں گے۔