درنایاب: نگران وزاعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایل ڈی اے میں اصلاحات لانے کے ویژن کے مطابق بڑا فیصلہ، نقشوں کی منظوری سے قبل شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کیلئے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ تخلیق کردیا.
گریڈ انیس کا افسر ڈائریکٹوریٹ آف آرکیٹیکٹ کا ہیڈ جبکہ ڈائریکٹوریٹ ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ کے ماتحت ہوگا،گریڈ اٹھارہ کا ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ گریڈ سترہ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر ہوگا،ڈی جی ایل ڈی اے نے اسسٹنٹ آرکیٹیکچر کا نام تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کردیا ہے، پنجاب کی دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ کام کررہا ہے۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ آزادانہ حیثیت میں کام کرے گا۔کمشنر کا کہنا ہے کہ آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ کے جے ڈیز پر کام شروع کردیا گیا ہے، جلد نافذ العمل کیا جائے گا۔