چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلا اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اجازت مل گئی

21 Sep, 2023 | 12:50 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اور ڈاکٹروں سے ملاقات کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظورکی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائرکی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نےاٹارنی کے ذریعے لطیف کھوسہ، سمیرکھوسہ، سلمان اکرم سےملاقات کی درخواست دی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء لطیف کھوسہ،سمیر کھوسہ، سلمان اکرم اور ڈاکٹر آصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

 خیال رہے کہ خصوصی عدالت نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے آخری مراحل کے دوران خفیہ سفارتی معلومات پر غیر قانونی قبضے اور انکشافات سے متعلق کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا،اس سے قبل چیئرمین عمران خان کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت دائر مقدمات کی سماعت کیلئے قائم کی گئی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم کو اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت بھی دیدی تھی

مزیدخبریں