(ویب ڈیسک) معاشی عدم استحکام کے باعث گراوٹ کا شکار پاکستانی روپے کو دوام ملنا شروع ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے آنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، آج کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر مزید سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے پر ٹریڈ ہوا ہے ، گزشتہ روز ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا، یعنی آج ڈالر 88 پیسے سستا ہوا ہے ، گزشتہ روز ڈالر ایک روپے 2 پیسے سستا ہوا تھا۔