فھش فلمیں کیس: معروف اداکارہ کے شوہر نے آخر کار خاموشی توڑدی

21 Sep, 2022 | 09:10 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: نامور بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ اس معاملے پر بیان دیا ہے۔ 

 گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں پروڈیوس اور ڈسٹری بیوٹ کرنے کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف مذکورہ کیس کی تفتیش جاری ہے، تاہم انہیں گزشتہ برس 21 ستمبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔  
راج کندرا نے  اب رہائی کے ایک سال بعد اس معاملے پر خاموشی توڑی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راج کندرا نے کہا کہ یہ سب وقت کا کھیل ہے کیونکہ انصاف ہوگا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ اگر آپ مکمل کہانی نہیں جانتے تو اپنا منہ بند رکھیے۔ 

 اپنے پیغام میں راج کندرا نے لکھا کہ ’آج انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی ملے ایک برس ہوگیا ہے۔ یہ سب وقت کا کھیل ہے، انصاف ہوگا اور سچ جلد سامنے آئے گا۔‘ راج کندرا نے اپنے چاہنے والوں کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا جبکہ ٹرولرز کو ٹرول کرتے ہوئے انہوں نے تحریر کیا کہ ’آپ لوگوں نے مجھے مزید مضبوط بنایا۔‘

مزیدخبریں