خبردار! پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

21 Sep, 2022 | 08:36 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42پنجاب یونیورسٹی سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ میں طلبہ سے ہاتھ ہوگیا،ملازمین طلباء کو جعلی ووچر دے کر فیسوں میں بیس سے پچیس لاکھ کا مبینہ فراڈ کرکے غائب ہوگئے،ڈیپارٹمنٹ نے بدعنوانی کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
  پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک میں ملازمین نے طلباء کی فیسوں میں ہیراپھری کرتے ہوئے بیس سے پچیس لاکھ کا مبینہ فراڈ کر ڈالا۔ مبینہ غبن تیسرے اور چوتھے سمسٹر کے طلبہ کی فیسوں میں کیا گیا۔ ایڈمن آفیسر اکرم اور سینئر کلرک یاسر نے بینک کے جعلی واؤچر دے کر فیسوں میں مبینہ غبن کیا۔ دونوں ملازمین نے طلباء سے کیش فیسیں وصول کیں۔

چیئرپرسن سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرمہنازحسن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کیلئے ڈیپارٹمنٹل کمیٹی بنا دی ہے۔ ڈاکٹرمہنازحسن کے مطابق کلرک  سینئر یاسر چار ہفتوں سے غائب ہے، رجسٹرار آفس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔

مزیدخبریں