ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی اور گیس کے بڑھتے بل، شہریوں نے حیران کن قدم اٹھا لیا

برطانیہ،بجلی ،گیس،بل،فلاحی ادارے،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس کی جانب سے گیس سپلائی محدود کیے جانے کے بعد سے یورپ بھر میں توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
  بجلی کے زیادہ بلوں  نے شہریوں کو بھوکا رہنے پر مجبور کر دیا ، 50 لاکھ افراد اپنے گھروں کے بلوں کی ادائیگی کے لیے غذا کے کم  کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔یہ بات ایک فلاحی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔منی ایڈوائس ٹرسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران اپنے گھروں میں بجلی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر 9 میں سے ایک بالغ برطانوی شہری نے ایک وقت کھانا نہیں کھایا۔

برطانیہ میں 2022 کے دوران گیس اور بجلی کے بلوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور 20 فیصد افراد کے مطابق اپریل کے بعد سے بلوں میں ہر ماہ اوسطاً 100 برطانوی پاؤنڈز کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے 14 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ بلوں کی ادائیگی کے لیے گھریلو سامان کو فروخت کرنے پر مجبور ہوئے، جبکہ ہر 5 میں سے 2 افراد نے غیرضروری اخراجات کی کٹوتی کی۔