کیا اآپ اپنے موبائل ٹارچ میں چھپے راز سے واقف ہیں؟

21 Sep, 2022 | 05:02 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: موبائل کا استعمال تو تقریباً سبھی لوگ کرتے ہیں لیکن اس میں موجود تمام فیچرز کا علم ہر کسی کو ہو یہ ضروری نہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے موبائل میں ایک ایسی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر سکتے جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل میں موجود تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس اور آڈیو کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔اگر نہیں تو کوئی مسئلے والی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو اسی ایپ کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

  آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ ٹارچ گیلری والٹ نامی ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہے، جب آپ ایپ ڈاؤنلوڈ کر لیں گے تو سب سے پہلی اسکرین آتی جو ظاہر کرتی ہے کہ آپ ٹارچ کا استعمال کر سکتے ہیں۔لیکن آپ نے بس وہیں پر رک نہیں جانا بلکہ ٹارچ لفظ کو ٹچ کرنا ہے اس سے ایک نئی اسکرین کھل جائے گی جس میں آپ سے پاسورڈ ڈالنے کا کہا جائے گا۔   پاسورڈ ڈالنے کے بعد ایپ آپ سے رنگ کا انتخاب کرنے کو کہے گی، جب آپ پہلے بتائے گئے تمام مراحل سے گزر جائیں گے تو اس کے بعد آپ آئیکونز پر کلک کر کے اپنی ویڈیوز، تصاویر، ڈاکیومنٹس اور آڈیو کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اس ایپ سے آپ اپنی وہ تمام چیزیں چھپا سکتے ہیں جو آپ نہیں چاہتے کے کوئی اور دیکھے۔

مزیدخبریں