ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

پنجاب یونیورسٹی،سکالرشپس،پاکستانی طلبا،سٹی42
کیپشن: class room, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)ہنگری کے سفیر بیلا فیزیکاس کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ ،وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد سے ملاقات کی،طلبہ کیلئے سکالرشپس 200 سے بڑھا کر 400 کرنے کا اعلان کر دیا۔
ہنگری کے سفیر کی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد سے ملاقات میں ہنگری کے ڈپٹی ہائی کمشنر ،فیکلٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹرز ڈاکٹر ثوبیہ عابد، ڈاکٹر فوزیہ ہادی بھی موجود تھیں۔بیلا فیزیکاس نے کہا ہنگری نے پاکستانی طلبہ کے لئے پی ایچ ڈی، ماسٹرز اوردیگر سکالرشپس 200 سے بڑھا کر 400 کر دی ہیں،ہنگری پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز نے طلبہ کے لئے سکالرشپس بڑھانے پر ہنگری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لئے اساتذہ و طلبہ کے وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔بیلا فزیکاس نے وائس چانسلر کو ہنگری کے قومی شاعر پتافی کی نظموں کا پنجابی ترجمہ بھی پیش کیا۔