ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کام مانگنے پر لوگ مجھے کیا کہتے تھے:شاہ رخ کی اہلیہ کا بڑا انکشاف

کام مانگنے پر لوگ مجھے کیا کہتے تھے:شاہ رخ کی اہلیہ کا بڑا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی انٹیریئر ڈیزائنر اور  پروڈیوسر گوری خان نے اعتراف کیا ہے کہ شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بار کیرئیر کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے مقبول شو 'کافی ود کرن' کے ساتویں سیزن کی بارہویں قسط میں اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے گوری نے کہا 'شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے'۔

گوری خان نے بتایا کہ 'کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ کام سے انکار  بھی کر دیتے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے لیے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے اسٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فیصد  ان کے خلاف جاتا ہے‘۔

خیال رہے کہ گوری خان نے بالی وڈ کے کئی اداکاروں کے گھر کا نقشہ ڈیزائن کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer