لاہور کے سرکاری سکولوں کی سنی گئی

21 Sep, 2022 | 02:34 PM

جنیدریاض: لاہور کے 7 خستہ حال سکولوں کی سنی گئی، خستہ حال سکولوں کی تعمیرو مرمت کیلئے فنڈز جاری ،،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 50 کروڑ روپے جاری کردیئے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کو 5 کروڑ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نزولی بازار کو 4 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں، گورنمنٹ ہائی سکول برکی کو بھی 14 کروڑ روپے، گورنمنٹ پرائمری سکول نورپور کو 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح سی ڈی جی پرائمری سکول تحصیل شالیمار مادھولال حسین کو 14 کروڑ روپے، گورنمنٹ ہائی سکول شاہ کمال اچھرہ کو ایک کروڑ روپے اور گورنمنٹ سکول لکھوکی کو 4 کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ ڈی ای او سکینڈری ملک احسان کا کہنا ہےکہ مذکورہ رقم سکولوں کے اکاونٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فنڈز صرف سکولوں کی تعمیر نوء پر ہی خرچ کیے جاسکیں گے۔


 

مزیدخبریں