لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی ضمانت منطور

21 Sep, 2022 | 12:44 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے  پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور  کرلی۔

ذرائع  کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے کیس کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شفقت محمود تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں۔

دوران سماعت وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شفقت محمود کا کیس میں کوئی رول نہیں، سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمے میں شفقت محمود کی ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ شفقت محمود کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

مزیدخبریں