وزیراعظم نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے ملاقات کی

21 Sep, 2022 | 11:41 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے دوران سائیڈلائن پر عالمی سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری سے ملاقات ہوئی  ، ملاقات میں امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لوبھی شریک تھے ۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری نے ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ میں لکھا وزیراعظم کیساتھ سیلاب سے تباہی پر بات ہوئی ،موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔شہباز شریف نے جی ایس پی پلس کیلئے فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یواین اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ایرانی صدر سے ملاقات کی ، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے صدر ،، آسٹریا کے چانسلر اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بھی ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

مزیدخبریں