افسوسناک خبر؛معروف بھارتی کامیڈین چل بسے

21 Sep, 2022 | 11:05 AM

ویب ڈیسک:معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈین راجو شری واستو دنیاسے کوچ کر گئے۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راجو شری واستو 10 اگست کو جم میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

طبیعت نا سازی کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔راجو شری واستو نے 1980  کی دہائی میں  انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام شروع کیا انہوں نے کئی بھارتی فلموں میں کام کیا۔انہوں نے کئی کامیڈی شوز میں سٹینڈ اپ کامیڈی  کرکے شہرت کمائی۔

مزیدخبریں