ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

Doller Stock exchange, interbank, IMF
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، امریکی کرنسی کی قدر میں میں اضافہ ہو گیا۔

امریکی کرنسی مزید ایک روپے 9 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 240 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے، 28 جولائی کو ڈالر239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔شہبارحکومت کے دورمیں ڈالر 57 روپے7 پیسوں تک مہنگا ہو چکا ہے، عمران حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں ڈالر 58 روپے 8 پیسوں تک مہنگا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جبکہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔