طلبا اور ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان

21 Sep, 2022 | 09:18 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں قومی دن کی مناسبت سے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

  سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، اسی حوالے سے جدہ کے آسمان میں "ایئر ایگلز" نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ان طیاروں نے واٹر فرنٹ پر پروازیں کرکے لوگوں کے دل موہ لئے۔ رائل سعودی ایئرفورس کے طیاروں نے ایئر شو پیش کیا اور لوگوں کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو سعودی عرب کا 92 واں قومی دن منایا جائے گا، قومی دن کی مناسبت سے بدھ اور جمعرات کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو روٹین کی چھٹی ہوگی،  سرکاری اداروں میں جمعرات کو قومی دن کی تعطیل ہوگی جس کے بعد وہ اتوار کو کھلیں گے.

سعودی عرب میں میوزیم اتھارٹی نے بتایا کہ قومی دن پر سعودی محلات کے متعدد عجائب گھروں اور 5 شہروں کے علاقائی عجائب گھروں میں خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کےانعقاد کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد سعودی بادشاہی کی تاریخی اور ثقافتی گہرائی کی آگاہی پھیلانا اور عجائب گھروں میں لوگوں کی حاضری بڑھانا ہے۔

مزیدخبریں