رات گئے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیاگیا

21 Sep, 2022 | 08:49 AM

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے غربت کے مارے عوام پر ایک اور پٹرول بم گراتے ہوئے رات گئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آدھی رات کو پٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، وزرات خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں