شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

21 Sep, 2021 | 09:56 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)فحش فلموں کے کاروبار میں ملوث راج کندرا کے حوالے سے نیا انکشاف  ہواہے۔

 اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے حوالے سے ممبئی کرائم برانچ نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کندرا 119 فحش فلموں اور ویڈیوز کو 9 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فحش ویڈیوز ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کے موبائل، ٹیبلیٹ اور ہارڈ ڈرائیو ڈسک سے برآمد کی ہیں۔ 

 واضح رہے کہ راج کندرا گزشتہ دوماہ سے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ میں نشر کرنے کے کیس میں پولیس کی حراست میں تھے۔ تاہم گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

مزیدخبریں