(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پائل گھوش تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل گھوش پر یہ حملہ ممبئی میں اس وقت ہوا جب وہ میڈیکل سٹور سے کچھ دوا خرید کر واپس گھر جارہی تھیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ ڈنڈا بردار حملہ آورں کے ہاتھوں معمولی زخمی بھی ہوئیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر آرہی تھیں تو کچھ رہزنوں نے ان پر حملہ کرکے قیمتی چیزیں اور نقدی چھیننے کی کوشش کی۔
پائل گھوش کا کہناتھا کہ ان افراد کے ہاتھ میں ایک بوتل تھی جس میں تیزاب موجود تھا جو وہ ان پر پھینکنے والے تھے۔ وہ ان کے حملے سے بال بال بچ کر گھر پہنچیں تاہم ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔