شہر میں ایک ماہ میں کتنے نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں؟تفصیلات آ گئیں

21 Sep, 2021 | 07:51 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:شادباغ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ شاد باغ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کاکہنا تھا کہ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ۔متوفی کی عمر اندازاً پینتیس سے چالیس سال معلوم ہوتی ہے۔۔شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔۔موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

 دوسری جانب رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران 57 نامعلوم افراد کی لاشیں شہر کے مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔پوسٹ مارٹم تو دور پولیس تاحال ان کی شناخت بھی مکمل نہ کر سکی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفین کی اموات نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ۔مردہ خانوں میں موجود 57 نامعلوم لاشوں میں دو نامعلوم خواتین کی لاشیں بھی موجود ہیں ،44 نامعلوم افراد کی لاشیں میو ہسپتال مردہ خانے میں ،12 نامعلوم افراد کی لاشیں جناح ہسپتال اور ایک نامعلوم شخص کی لاش جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں موجود ہے ۔ پولیس گزشتہ ایک ماہ سے نہ تو ان کی شناخت مکمل کر سکی اور نہ ہی پوسٹمارٹم ہو سکا ۔

مزیدخبریں