جنت مرزا کی موج مستیاں کرتے ایک اور ویڈیو منظر عام پر

21 Sep, 2021 | 07:41 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، جنت مرزا کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے فالوور میں مزید اضافہ ہورہا ہے، ٹک ٹاک سٹار کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ٹک ٹاک سٹار کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی۔
ٹک ٹاک سٹار نے اس بار اپنےآفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا، اپنی سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی اس ویڈیو میں ان کو اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جنت مرزا آنکھوں پر پٹی باندھ اور ہاتھ میں چھڑی لے کراپنے دوستوں کو تلاش کررہی ہے جو کہ اس کے اردگرد موجود ہیں۔

ٹک ٹاک کوئین نے اس ویڈیو کے کیپشن میں مختصر سی تحریر لکھتے ہوئے کہا کہ ' ذہنی عارضے میں مبتلا ہوکر دوستوں کو تلاش کرنا'۔ ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چھڑی سے ایک لٹکتے ہوئے مکس رنگوں کے ڈبے سے ٹکراتی ہے اور آنکھوں سے پٹی ہٹادیتی ہیں۔

instagram-media" data-instgrm-captioned="" data-instgrm-permalink="https://www. instagram.com/p/CT9qeoDFlnq/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading" data-instgrm-version="13" style="background: #FFF; border: 0; border-radius: 3px; box-shadow: 0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width: 540px; min-width: 326px; padding: 0; width: calc(100% - 2px);">

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسندکیا گیا جبکہ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں جنت مرزا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھیں جس کے کیپشن میں انہوں لکھا تھا کہ ' کوئی مجھے واپس سکردو چھوڑ آئے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنت مرزا کو سکردو میں گزاری چھٹیوں اور سیر سپاٹوں کی یاد ستانے لگی،ویڈیو میں وہ صحرا میں سواری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں