ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک لائسنسنگ کے لئے نئی پالیسی جاری

NEW SOP Regarding Lines Staff
کیپشن: Traffic licensing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)کرپشن کی شکایات پر لائسنسنگ سینٹرز اور ٹریفک لائنز کے عملے کو ہر چھ ماہ بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ،ڈی ائی جی ٹریفک نے ایس او پیز جاری کر دیے۔

تفصیلات کےمطابق ٹریفک لائسنسنگ سینٹرز میں کرپشن کے خاتمے کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی،کرپشن کی شکایات کے ازالے کےلئے لائسنسنگ سینٹرز کا عملہ ہر چھ ماہ بعد تبدیل ہو گا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اخترسکھیرا کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکی لائسنسنگ برانچزمیں تعینات عملےکےنام اور تعیناتی کا عرصہ ڈی ائی جی ٹریفک دفتر بھجوانے کاحکم دیا گیا۔

انسپکٹر لائسنسنگ،کمپیوٹر آپریٹر،ڈیوٹی آفیسر،ٹکٹنگ آفیسر کی تعیناتی چھ ماہ کے لئے ہو گی،چالان کلرک،ریڈر ڈی ایس پی،ایم ٹی او،او ایس آئی،انچارج یونیفارم سٹور کی تعیناتی بھی چھ ماہ کے لئے ہو گی البتہ ریڈر سی ٹی او ایک سال کے لئے تعینات ہو گا۔

علاوہ ازیں لائسنسنگ برانچ اور لائنز کے عملے کی چھ ماہ بعد ٹرانسفر پوسٹنگ ضروری قرار دے دی گئی،ہر چھ ماہ بعد عملہ تبدیل کر کے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب دفتر رپورٹ بھجوانا ہو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer