خاتون نے برگر میں موجود انسانی انگلی چبالی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

21 Sep, 2021 | 06:00 PM

ویب ڈیسک: برگر کھاتے کھاتے پیٹی میں انسانی انگلی بھی آگئی، بولیویا میں خوفناک کیس منظر عام پر پولیس نے ریستوران کوجرمانہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق  بولیویا کی خاتون اسٹیفنی  نےمقامی اسٹور سے برگر خریدا  تھا جب کھانے لگی تو منہ میں اچانک ہڈی جیسی کوئی چیز آگئی، باہر نکال کر دیکھا تو انسانی انگلی تھی۔ خاتون نے واقعے کی اطلاع ریستوران کے منیجر اور پولیس کو  دی، اسٹیفنی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس ہولناک واقعے کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ ’برگر کھاتے ہوئے میں نے انسانی انگلی بھی چبا لی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں برگر سے نکلنے والی انگلی کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ انگلی ان کے ایک ملازم کی ہے جو کہ گوشت کاٹتے وقت کٹ گئی تھی اور اسی گوشت سے بننے والا برگر غلطی سے اسٹیفنی کو فروخت کردیا گیا۔

تاہم انسانی انگلی کے برگر میں شامل ہونے کی غفلت پراس کی متعلقہ برانچ کوعارضی طور پر بند کرتے ہوئے کمپنی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں