(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان کی سینئر وزرا سے مشاورت، وزیراعظم عمران خان نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی.
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان نےسینئر وزرا سے مشاورت کی،وزیراعظم عمران خان نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے فیصلہ کیا کہ دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نےشیخ رشید اور فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی،فیک اکاؤنٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائیں جائیں گے،وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری جلد پریس کانفرنس کریں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے بعدانگلینڈنے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا،انگلینڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی،انگلینڈکی مینزاور ویمن کرکٹ ٹیموں نےاکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔
۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔
انگلینڈکرکٹ بورڈکاکہناہےکہ ہمیں اس فیصلےکےباعث پی سی بی کی مایوسی کااندازہ ہے،یقین ہےپی سی بی نےانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی لئےبڑی محنت کی ہے،ای سی بی کےمطابق کھلاڑیوں کی سیکورٹی ترجیح ہے،دورہ پاکستان سےمتعلق ہمارےکھلاڑیوں کےخدشات تھے۔
ای سی بی کا مزید کہناتھا کہ پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ کا بہت ساتھ دیا جو دوستی کی اعلی ٰمثال ہے، ہم اپنے اس فیصلے پر پی سی بی سے معذرت خواہ ہیں،کھلاڑی پہلے سے ہی کوویڈ جیسی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں،دورہ کے لئے خدشات ہیں ایسی صورتحال میں کھلاڑیوں کو مزید دباو میں نہیں ڈال سکتے۔