رپورٹنگ ڈیسک : نیا قومی ریکارڈ قائم، 12001200\ انٹر کی طالبہ قندیل نے پورے نمبر حاصل کرلئے۔
رپورٹ کے مطابق مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔اور اس دفعہ ٹاپ کرنے والی ہونہار طالبہ قندیل پورے پاکستان میں واحد طالبہ ہیں جس نے پورے پورے نمبر لے کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔میٹرک کے امتحان میں 70532 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں 68854 کامیاب قرار پائے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں 44415 طلباء و طالبات میں سے 42851 کامیاب قرار پائے۔میٹرک کا نتیجہ مجموعی طور پر 97.82 اور انٹرمیڈیٹ کے 96.48 فیصد رہا۔