رمیز راجہ کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی آفر پر دو ٹوک جواب

21 Sep, 2021 | 03:54 PM

حافظ شہباز علی: نیوٹرل وینو پر ہم نہیں جائیں گے، وینیو پاکستان ہی رہے گا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی آفر پر دوٹوک جواب دے دیا۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا  تھا کہ حریف ٹیم کے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آئی سی سی کے فورم پر ایسے معاملات کا حل ڈھونڈیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ ہم اندر سے ٹوٹ جائیں لیکن ہم نے پریشر برقرار رکھنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ آئی سی سی کی میٹنگ کا کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ اپنے حساب سے گول پوسٹ بدل دیا جاتا ہے، دہرا معیار ختم ہونا چاہیے۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا ہے کہ زیادتی جب بھی ہو تو اپنا موقف سب کے سامنا رکھنا چاہیے۔ بلاک بنے ہوئے ہیں، ایک نے پل آؤٹ کیا، دوسرے نے بھی کردیا، آگے بھی ہوسکتے ہیں۔ ہمیں اس معاملے کو بلاک کے ذریعے اور قانونی طور پر اٹھانا ہوگا۔ہم صرف اپنا موقف رکھیں گے، کسی سے الگ نہیں ہونا چاہتے۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے، مجھے خود بھی اچھا نہیں لگتا یہ بتانا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت کتنے دباو میں ہے۔انگلینڈ نے نیوزی

لینڈ کو دیکھ لیا تھا مگر انہوں نے مدد نہیں کی۔ زمینی حقائق نہ سمجھنے پر بہت افسوس ہوا، میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا ہے۔ ایسے ایک ملک سے چلے جانے کا اقدام غلط ہے۔ ہم لوگوں کو ان بورڈز کو آئینہ دکھانا ہے۔ میں نے ہمارا موقف ای سی بی کے سربراہ کے سامنے بھی رکھا، میں نے ای سی بی کے سربراہ کو کہا کہ آپ نے ہمیں استعمال کیا۔ جب آپ کا مقصد پورا ہوگیا تو آپ نے ہمیں کوڑے کا ڈھیر بنادیا۔

انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کے دورے سے متعلق کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نہیں آتی تو پلان بی بھی ہوگا۔مہم نے تیاری شروع کردی ہے،  ایشین بلاک  موجود ہے ٹرائی اینگولر سیریز کی آپشن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کل وزیراعظم عمران خان سے کرکٹ ٹیم کی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے لمبی گفتگو ہوئی ہے، ہم پوری دنیا سے دشمنی نہیں لے سکتے۔ آئندہ  6 ماہ میں ہمارے پاس بہت پیسے آئیں گے۔لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے اپنی ٹیم کو بہترین بنانا ہے۔ 

مزیدخبریں