انوشے عباسی کی ساڑھی میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

21 Sep, 2021 | 01:14 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ انوشے عباسی کی  پنک ساڑھی پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوخ و چنچل اداکارہ انوشے عباسی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے، تصویر میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں، انوشے عباسی کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انوشے عباسی نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔

علاوہ ازیں اداکارہ انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر اپنے وزن کم کرنے کے بعد بھی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکارہ کو پرپل رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا تھا، انوشےعباسی  کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں