پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

21 Sep, 2021 | 12:39 PM

Sughra Afzal

(مانیڑنگ ڈیسک) برطانیہ نے پاکستان سے آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

 نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان سے ویکسین لگوانے والوں کو 22 ستمبر کے بعد آنے پر بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور لوکیٹر فارم بھرنا ہوگا، پھر برطانیہ پہنچ کر انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا، پانچویں روز  وہ  پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔ 

قرنطینہ کی شرط کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ  برطانیہ پاکستان میں لگائی جانے والی بیشتر  ویکسینز کو  تسلیم نہیں کرتا اور  برطانیہ کو تسلیم شدہ ویکسینز کے معیار کا مسئلہ نہیں ہے تاہم اسے پاکستان میں ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کے اجرا پر تحفظات ہیں۔

 برطانیہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سرٹیفکیٹ کے اجرا کا ایسا نظام بنائے جو برطانیہ کے لیے بھی قابل قبول ہو۔ ذرائع کے مطابق4 اکتوبر کے بعد امکان ہےکہ برطانیہ منظور شدہ ویکسینز کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرلے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہی برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالا ہے، اس سے قبل پاکستان سے آنے والے افراد کو 10 دن کے لیے ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑتا تھا جس کے اخراجات کی مد میں انہیں 2285 پاؤنڈز (5 لاکھ 27 ہزار روپے پاکستانی ) اضافی ادا کرنے پڑتے تھے۔

 

 

 

مزیدخبریں