نکاسی آب کےکام میں غفلت برداشت نہیں کرونگا:وزیراعلیٰ پنجا ب

21 Sep, 2021 | 12:19 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حالیہ ہونے والی بارشوں پر واسا اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

 تفصیلات کے مطابق   وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  نے اپنے ایک بیان میں ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی جلد یقینی بنائی جائے۔  وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حالیہ ہونے والی بارشوں پر واسا اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ 

    دوسری جانب    شہرکےمختلف علاقوں میں بارش،  نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، مغلپورہ،دھرم پورہ ،باغبانپورہ،شالیمار، گوالمنڈی،ریلوے سٹیشن،ڈیوس روڈ،گڑھی شاہو، جلوموڑ،ہربنس پورہ،فتح گڑھ،تاجپورہ،سلامت پورہ، چاہ میراں،کوٹ خواجہ سعید،شاد باغ،مصری شاہ ، مال روڈ،ریگل چوک،جی پی او،سیکرٹریٹ کےاطراف  میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔ سمن آباد،اچھرہ،گلشن راوی،مزنگ،لکشمی چوک ، راج گڑھ،اسلام پورہ،سنت نگر،چوبرجی، سبزہ زارالمعراج چوک،یتم خانہ ،سکیم موڑ کےاطراف بارش ، شاہدرہ،آزادی چوک،بادامی باغ،دہلی گیٹ کے اطراف بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

مزیدخبریں