امریکی شہریت حاصل کرنےکےخواہشمند افراد کیلئے سنہری موقع

21 Sep, 2021 | 12:03 PM

Ibrar Ahmad

(ویب ڈیسک ) واشنگٹن حکومت پناہ کے متلاشی افراد کو ملک میں پناہ فراہم کرنے کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنا چاہتی ہے: امریکی وزارت خارجہ 

 تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ    کا کہنا ہے کہ واشنگٹن حکومت پناہ کے متلاشی افراد کو ملک میں پناہ فراہم کرنے کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنا چاہتی ہے، امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق آئندہ مالی سال میں جس کا آغاز اکتوبر سے ہوگا، ایک لاکھ پچیس ہزار پناہ گزینوں کے حق میں مثبت فیصلے کی امید کی جاسکتی ہے۔ یہ تعداد پہلے کے مقابلے میں دوگنا بنتی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پناہ کے متلاشی زیادہ افراد کو ملک میں پناہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تعداد کو 15 ہزار تک محدود کردیا تھا۔ وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں انسانی بحرانوں میں اضافے کی وجہ سے بھی زیادہ سے زیادہ افراد کو پناہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے

مزیدخبریں