ٹک ٹاک نے بچوں کیلئے وقت مقرر کردیا

21 Sep, 2021 | 11:53 AM

 ویب ڈیسک : ٹک ٹاک کے چینی ورژن نے 14 سال سے کم عمر  بچوں کے لئے روزانہ 40 منٹ تک ایپ استعمال کرنے کا وقت مقرر کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق چین نے اپنی نوجوان نسل کو  انٹرنیٹ کے نشے سے بچانے کے لئے اہم اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ اس ضمن میں اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔ 14سالہ اور اس  سے کم عمر بچے روزانہ صرف 40 منٹ تک ٹک ٹاک ایپ استعمال کرسکیں گے اور یہ چالیس منٹ بھی صبح چھ بجے سے لے کر رات دس بجے تک استعمال کئے جاسکیں گے۔

یادرہے ٹک ٹاک کے چینی ورژن کا نام ''ڈوین'' ہے اور اس کے ملک بھر میں چھ سوملین استعمال کنندگان ہیں۔ پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے ''ڈوین '' کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کا کہنا ہے کہ اب استعمال کنندگان کی عمر کی تصدیق کے لے پالیسی متعارف کرادی ہے، والدین بچوں کی رجسٹریشن کے لئے ان کی مدد کریں۔ اسی طرح ٹک ٹاک کی طرز کی ایک اور ایپ متعارف کرادی ہے جس کا نام ہے '' شیاؤ چو شنگ'' یعنی  لٹل فن اسٹار۔

یہ تفریحی کے ساتھ تعلیمی مقاصد کے لئے بھی استعمال کی جائے لیکن اس کے استعمال کی مدت بھی چالیس منٹ روزانہ ہوگی جبکہ ہفتہ اتوار کو یہ وقت صرف تیس منٹ  تک محدود ہوگا۔ والدین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ وقت چالیس منٹ سے بھی کم یعنی صرف 15 منٹ روزانہ  بھی  مقرر کرسکیں۔

یادرہے اس سے قبل چین میں صحافتی اداروں نے دباؤ پر اٹھارہ سال اور اس سے کم عمر بچےروزانہ 8 تا 9 بجے رات تک آن لائن گیمز کھل سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں