(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سری لنکا کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیشکش کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے ٹویٹ کرتے ہوئےکہا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ جب سری لنکن کرکٹ پر برا وقت تھا، کس طرح پاکستان اور بھارت نے ہمیں سپورٹ کیا،ہم سری لنکن ریٹائرڈ کرکٹرز پاکستان آکر نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیط، شعیب اختر، شاہد آفریدی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ کیا ہے۔
Still I can remember when we had tough time during the war you guys @BCCI & @TheRealPCB came for us to save our @OfficialSLC so @TheRealPCB we retired players ready to come and play some exhibition matches in Pakistan soil @SAfridiOfficial @MHafeez22 @iramizraja @shoaib100mph pic.twitter.com/xZ7KwOhHvU
— Dhammika Prasad (@imDhammika) September 20, 2021
واضح رہےکہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی، انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے،انگلینڈ کی مینز ٹیم نے 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔