رائیونڈ میں 32 سالہ خاتون کی پُراسرار ہلاکت

21 Sep, 2021 | 11:18 AM

Sughra Afzal

(فاران یامین) رائیونڈ کےعلاقہ میں 32 سالہ خاتون کی پُراسرار ہلاکت، پولیس نے قانونی کارروائی کیلئےلاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا، جو دوران علاج دم توڑ گئی، خاتون کی حالت زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے خراب ہوئی تھی، خاتون کی شناخت عنبرین فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کی موت کے بعد اس کا شوہر کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکاری تھا، تاہم معاملہ مشکوک ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے خاتون کے ورثاء کی درخواست کا انتظار ہے، جن کا تعلق سرگودھا سے ہے، خاتون کا خاوند رکشہ ڈرائیور ہے۔

دوسری جانب ہنجروال کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں 46 سالہ سجاد حسین اور 14 سالہ عتیق شامل ہیں، سجاد کی بائیں ٹانگ میں جبکہ عتیق کے پاؤں میں گولی لگی، زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں