ڈبل ڈیکر بسوں کے روٹس میں اضافہ

21 Sep, 2020 | 11:40 PM

Malik Sultan Awan

(سعدیہ خان) لاہوریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ سیاحت نے ڈبل ڈیکر بسوں کے روٹس میں اضافہ کر دیا تین نئے روٹس سیاحوں کی تفریح کے لیے شامل کیے گے۔

محکمہ سیاحت نے ڈبل ڈیکر بس کے نئے روٹس شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ڈبل ڈیکر بس کے نئے روٹس میں شالامار باغ ،بدھاآوا،دی انگاز کا مقبرہ شامل ہیں۔ جس کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ اس سے قبل ڈبل ڈیکر بس گریٹر اقبال پارک، فوڈ سٹریٹ، بادشاہی مسجد پر سیاحوں کے لیے چلائی گئی۔
واضح رہے واہگہ بارڈر کا روٹس کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جو تاحال بحال نہ کیا جا سکا۔

مزیدخبریں