ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کے مبینہ اغوا کے بعد ڈیڈ باڈی برآمد

شہری کے مبینہ اغوا کے بعد ڈیڈ باڈی برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام، عابد چوہدری) چند روز قبل نشتر کالونی کے علاقے میں شہری کے مبینہ اغوا کا معاملہ، 36 سالہ شہری بلال احمد کی ڈیڈ باڈی جناح ڈیڈ ہاؤس سے برآمد ہو گئی۔

نشتر کالونی کا رہائشی 35 سالہ بلال احمد 11 ستمبر کو گھر سے جانے کے بعد لاپتہ ہوا تھا۔ اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج بھی کیا گیا، البتہ کئی روز تلاش کے بعد مقتول کی ڈیڈ باڈی کو جناح ڈیڈ ہاؤس سے شناخت کیا گیا۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ بلال کے فون سے چند نمبرز پر مسلسل رابطے ملے ہیں، بیٹے کی موت میں مقامی منشیات فروش مافیا ملوث ہے، موت کی اطلاع پر غم سے نڈھال ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ اغوا کے ایک دن بعد بلال احمد شدید زخمی حالت میں کوٹ لکھپت ریلوے لائنوں سے ملا تھا۔ اس کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا، ورثا کی شناخت نہ ہونے پر باڈی کو مردہ خانے منتقل کیا گیا جبکہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہونگے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بلال احمد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، پولیس اور اعلیٰ حکام معاملے کی تفتیش کرکے ذمہ دار مافیا کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

ادھر ڈیفنس کے این بلاک میں گھر سے 65 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق 65 سالہ مقتولہ ڈیفنس بی کے علاقے این بلاک میں واقع گھر میں اکیلی تھی، خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ گھریلو ملازمین بھی گھر سے غائب ہیں۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔