آفرین خان کو قتل کی دھمکیاں، حکومت سے مدد کی اپیل

21 Sep, 2020 | 11:01 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی) اسٹیج اداکارہ آفرین خان کوشوہرعدیل بھٹی نےتشددکانشانہ بناڈالا، آفرین خان کا کہنا ہے کہ شوہراسےقتل کی دھمکیاں دیتااورتشدد کرتا ہے۔ ان کی فیملی پر تشدد کیا اوربھائی کو بھی ماراگیا ،اعلیٰ حکام میری داد رسی کریں ۔

نامور سٹیج اداکارہ آفرین خان کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر عدیل بھٹی ان پر تشددکرتا اور انہیں قتل کی دھمکیاں دیتا ہے ۔سٹیج اداکارہ آفرین خان کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر عدیل بھٹی ان پر تشدد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اپنی فیملی اور شوبز کو چھوڑ دو۔
آفرین خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کو لےکر وہ ان دنوں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں کیونکہ ان کا شوہر انہیں قتل کی دھمکیاں دیتا ہے۔آفرین خان نے ہاتھ جوڑ کر اعلی حکام سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کی دادرسی کی جائے اس سلسلے میں جب آفرین خان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہ ہو پایا ۔

مزیدخبریں