سی سی پی او لاہور من پسند تبادلے کروانے میں کامیاب

21 Sep, 2020 | 09:20 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) سی سی پی او لاہور ڈی ایس پیز کے تبادلوں میں من مانی کروانے میں کامیاب، تعیناتی کے فوری بعد پی ایس او احمد سلیم بٹ کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا، تحریری احکامات کے بغیر متعلقہ برانچ نے کام جاری رکھنے کاحکم دیا، 17 ستمبر کو نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب نے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔

سی سی پی او لاہور شیخ عمر نے تعیناتی کے فوری بعد ایس ڈی پی او سمن آباد وحید اسحاق کو بطور پی ایس او بلایا تھا، بطور پی ایس او کام کرنیوالے احمد سلیم کو سی پی اور پورٹ کاحکم دیا تھا۔ احمد سلیم بٹ آئی جی آفس رپورٹ کیلئے گئے لیکن متعلقہ برانچ نے آئی جی کے احکامات تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔

نئے آئی جی پنجاب نے 17 ستمبر کو دونوں ڈی ایس پیز کے تبادلے کردئیے، دونوں افسران کے تبادلے صیغہ راز میں رکھے گئے اور کسی کو خبر نہیں ہونے دی۔ اس سے پہلے ہونے والے ہر تبادلے کو میڈیا پر جاری کیا جاتا ہے۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے مزید 2 افسران کو کام سے روک دیا اور سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے افسران کے تبادلوں کے لئے آئی جی پنجاب کو تحریری طور پر درخواست بھجوائی جاتی تھی۔ درخواست پر آئی جی پنجاب مرضی سے تعیناتی کے احکامات جاری کرتے تھے۔ 

مزیدخبریں